بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || صہیو ـ امریکی جارحیت کے تسلسل میں اصفہان شہر کے کاوہ روڈ پر گیس کے ادارے کی عمارت اور گیس کا دباؤ کم کرنے والے ایک اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان تنصیبات اور آس پاس کی رہائشی علاقے کو نقصان پہنچا۔
اسی اثناء میں خبر ملی ہے کہ دشمن نے خرمشہر بجلی گھر کی گیس پائپ لائن کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
فوری انتقام / کویت کی بجلی کٹ گئی
اصفہان اور خرمشہر کی تنصیبات پر حملہ کویت میں امریکی اڈے سے ہؤا تھا چنانچہ ـ جیسا کہ خبردار کیا گیا تھا ـ جوابی کاروائی میں کویت کے بجلی کی کئی لائنوں کو نشانہ بنایا گیا اور کویت کا ایک بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔
ادھر عراقی مقاومت نے بھی کویت میں امریکی مفادات پر کامیاب ڈرون حملے کئے ہیں۔ نشانہ بننے والے مقامات سے دھواں اٹھ رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ